نئی دہلی،27 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ ملک کے سامنے سب سے بڑا معاملہ روزگاری کا ہے۔ سب سے زیادہ بے روزگاری آج ہے۔آپ لوگ روزگار پیدا کر سکتے ہو۔حکومت نے بینک کا پیسہ 3.5 لاکھ کروڑ کچھ امیروں کو دیا لیکن چھوٹے تاجر کو نہیں دیا۔وہ دو ہندوستان بنانا چاہتے ہیں۔ان میں سے ایک ہوائی جہاز والا، گاڑی والا، سوٹ والا ہے۔526 کروڑ کا ہوائی جہاز 1600 کروڑ میں خریدا جائے گا۔انل امبانی کو پیسہ دیا جائے گا۔نوجوانوں کو نہیں دیں گے۔انصاف ہونا چاہئے۔راہل گاندھی نے کہا کہ میں نریندر مودی نہیں ہوں، میں جھوٹ نہیں بولتا ہوں۔انصاف کے ذریعے غربت پر سرجیکل اسٹرائک کی جائے گی۔راہل نے دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے قومی اجلاس میں یہ بات کہی۔راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کے ایم پی مجھ سے ملتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہاں ہماری بات نہیں سنی جاتی۔مجھ سے کہتے ہیں وہ کہ کانگریس پارٹی اگل ہے، یہاں سب کو جگہ ملتی ہے۔ سب کو ملا کر کام کرتی ہے۔اگر نریندر مودی ناانصافی کر سکتا ہے تو کانگریس پارٹی انصاف کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آج مودی جی کا چہرہ دیکھاآپ نے، انہیں سمجھ میںآ گیا کہ کانگریس نے انصاف دینا شروع کر دیا ہے۔راہل نے کہا کہ او بی سی کو ضمانت دے رہا ہوں کہ پارٹی آپ کو جگہ دینے والی ہے۔میری گارنٹی ہے کہ اوبی سی کے مزید وزیر اعلی ہوں گے، وزیر ہوں گے۔میں یہ بات کہہ رہا ہوں، میں مودی نہیں۔میں سچ بولتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ او بی سی طبقہ کام کی بات کرتا ہے، ’من‘ کی بات نہیں۔کوئی بھی نوجوان اگر میک ان انڈیا چاہتا ہے، اپنا کام کرنا چاہتا ہے تو اسے 3 سال تک کسی پرمیشن کی ضرورت نہیں۔ہم میڈ ان انڈیا چاہتے ہیں۔راہل گاندھی نے کہا کہ مودی جی کا بدل گیا ، جیسے ہی کانگریس پارٹی نے انصاف کی بات کی، کیونکہ اب جانے والا ہے۔وقت آ گیا جانے کا۔انہوں نے غریبوں کو ختم کرنے کا کام کیا، ہم غربت ختم کر دیں گے۔غربت پر سرجیکل اسٹرائک کریں گے۔کانگریس کے آنے کا ٹائم آ گیا۔